راولپنڈی :ڈھوک رتہ میں چوری کی وارداتیں معمول بن گیا

راولپنڈی(دنیا رپورٹ)راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں چوری کی وارداتیں معمول ،پولیس خاموش تماشائی بن گئی ،شہریوں کو چوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا، سی پی او فوری نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ دلائیں۔
گزشتہ روز جامع مسجد ٹھیکیداراں کے قریب سے چور بجلی میٹر کے تار لے اڑے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک مشکوک شخص کو صبح سویرے گلی میں گھومتے دیکھا گیا، موقع پاکر چور وں نے شہری نوید انجم کے گھر کے میٹرکے تار کاٹے اور آرام سے چلتے بنے، اہالیان علاقہ نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس گشت بڑھائیں، ہم نے پولیس کو کئی بار آگاہ کیا لیکن اس اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔