یوم عاشور کیلئے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، ڈی سی اسلام آباد

  یوم عاشور کیلئے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،سینی ٹیشن سٹاف کی اضافی نفری تعینات ہے۔

ہفتے کو امام بارگاہ اثنا عشری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا آغاز ہوچکا ہے، اس جلوس کے حوالے سے کئی مہینے پہلے تیاریوں کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے پہلی دفعہ موبائل کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے، سٹریٹ لائٹس فعال کردی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ آج یہاں 5 ہزار سے زائد اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ تمام گلیوں اور روٹس کو ملٹی پل لیئر ز کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے، روف ٹاپس پر سی ٹی ڈی کے کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں، تمام مقامات پر پیٹرولنگ کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں