مسلم سٹوڈنٹ آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام سیمینار
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مسلم سٹوڈنٹ آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام طلبہ سیمینار بعنوان حضرت سیدنا حسین ؓ کا انعقاد کیا گیا ۔
سیمینار میں مرکزی ترجمان بلال ربانی اور صوبائی ناظم عمومی شرجیل اور دیگر حضرات نے گفتگو کی اور حضرت حسین ؓ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں راولپنڈی کے مختلف سکولز، کالجز اور مدارس کے طالب علموں نے شرکت کی۔