محکمہ ایکسائز ، 21ارب 34کروڑ قومی خزانے میں جمع کروا ئے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 2024-25 میں 21ارب 34کروڑ سرکاری خزانے میں جمع کروا کر ٹیکس کلیکشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ، ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے کہاکہ گز شتہ سال اسلام آباد ایکسائز کی ٹوٹل ٹیکس کلیکشن 17ارب 23 کروڑ روپے تھی۔
گز شتہ سال کی نسبت 4 ارب 11کروڑ روپے زائد ریونیو جمع کیا،ٹیکس کلیکشن میں اضافہ چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی پالیسیوں اور ڈی سی عرفان میمن کی سرپرستی کے سبب ممکن ہوا۔ اسلام آباد ایکسائز نے گاڑیوں کی گھر جا کر رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی اور دیگر جدید سہولیات کے سبب ریکارڈ وصولی کی ۔