راولپنڈی میں اربن بس ڈپو، انفراسٹرکچر کیلئے 50 کروڑ مختص
راولپنڈی(زاہداعوان/نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں اربن بس ڈپو اور اس سے متعلقہ انفراسٹرکچر کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 50کروڑ روپے مختص کردئیے ، منصوبے پر مجموعی لاگت 1ارب57کروڑ 65 لاکھ 75ہزار روپے آئے گی۔
منصوبہ 2026-27 میں مکمل ہوگا جس کے لیے 1ارب7کروڑ 65لاکھ 75ہزار روپے آئندہ مالی میں جاری کیے جائیں گے ۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب حکومت عوامی نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لیے اربن بس ڈپو میں سرمایہ کاری کر رہی ہے ، خاص طور پر ماحول دوست الیکٹرک بسوں کو متعارف کرایا جا رہاہے ۔ یہ ڈپو بسوں کے موثر آپریشن اور دیکھ بھال میں معاون ثابت گے ۔2025 کے آخر تک 10 نئے انٹرا سٹی روٹس کے لیے 102 ای بسیں آنے کا امکان ہے جن کیلئے صوبائی حکومت راولپنڈی میں دو بس ڈپو بنائے گی۔باوثوق ذرائع کے مطابق ایک بس ڈپو پشاور روڈ پر سہام میں اور دوسرا صدر میں پرانے جی ٹی ایس بس سٹاپ کی جگہ بنایاجائے گا۔