سرکاری عمارات کی سولرائزیشن، 2 ارب 1 کروڑ روپے مختص

سرکاری عمارات کی سولرائزیشن، 2 ارب 1 کروڑ روپے مختص

راولپنڈی(زاہد اعوان/نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت نے سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں و دیگر سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے رواں مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مجموعی طور پر 2ارب 1کروڑ 15لاکھ روپے مختص کر دئیے۔۔۔

 ان منصوبوں کا مجموعی تخمینہ لاگت 14ارب 25کروڑ 35لاکھ 40ہزار روپے ہے۔ رواں مالی سال کے دوران گورنر ہائوس لاہور کیلئے 10کروڑ روپے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکولز ز کیلئے 18کروڑ 75لاکھ روپے، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کیلئے 24کروڑ 70لاکھ روپے، گرین انرجی پراجیکٹ کیلئے 11کروڑ 50لاکھ روپے، پبلک بلڈنگز کیلئے 40کروڑ، عدالتوں کیلئے 26کروڑ 20لاکھ روپے، سسٹین ایبل انرجی انیبلمنٹ سکیم کیلئے 20کروڑ روپے اور سرکاری کالجوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو رواں مالی سال میں جاری کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں