وفاقی وزیر عمران شاہ کا ٹی وی او ہیڈکوارٹرز کا دورہ، بریفنگ لی

وفاقی وزیر عمران شاہ کا ٹی وی او ہیڈکوارٹرز کا دورہ، بریفنگ لی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے ٹرسٹ فار والنٹری آرگنائزیشنز (TVO)کے مرکزی دفتر اسلام آباد کا دورہ کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر غلام محی الدین اور سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا اور تنظیم کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ سی ای او نے بتایا کہ ٹی وی او نے اب تک 1.36ارب روپے سے 1,431منصوبے مکمل کیے ہیں، جن کے ذریعے ملک بھر میں 10.8ملین سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ ان منصوبوں میں صحت، تعلیم، صاف پانی، معذور افراد کی بحالی، فنی تربیت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ TVOکا نچلی سطح پر براہِ راست کام کرنے کا ماڈل مؤثر اور قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں غربت کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ ادارے کی سال بہ سال کارکردگی، مالیاتی تفصیلات اور منصوبہ جاتی اثرات پر مبنی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔ آخر میں وزارت اور ٹی وی او کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں