آ ئی جی کی زیر صدارت اجلاس، انسداد جرائم، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آ ئی جی کی زیر صدارت اجلاس، انسداد  جرائم، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔۔

۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سکیورٹی انتظامات اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا،آئی جی اسلام آبادنے کہا پولیس سکیورٹی سخت ، جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری یقینی بنا ئے ، انہوں نے کہا کہ تمام افسران منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم کے سدباب کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خفیہ اطلاعات کے تبادلہ کے ذریعے فوری اور موثر اقدامات کر یں ،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں