نئے سہولت بازاروں کی جگہوں کیلئے این او سی لئے جا ئیں ، کمشنر راولپنڈی

  نئے سہولت بازاروں کی جگہوں کیلئے  این او سی لئے جا ئیں ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نئے سہولت بازار قائم کیے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے۔۔

 ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ جن مقامات پر سہولت بازار قائم کیے جانے ہیں وہاں فوری طور پر این او سی حاصل کیے جائیں تاکہ بروقت بازاروں کا قیام عمل میں لایا جا سکے ، انہوں نے کہا پرائس مجسٹریٹس کو فیلڈ میں بھرپور متحرک رکھا جائے ، تمام کارروائیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں