بی اے جے کے کا جدید ترین کور بینکنگ سسٹم متعارف کرانیکا اعلان

 بی اے جے کے کا جدید ترین کور بینکنگ سسٹم متعارف کرانیکا اعلان

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ )بینک آف آزاد جموں و کشمیر نے سلورلیک کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے۔۔

سی بی ایس کی جگہ جدید ترین کور بینکنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ بینک آف آزاد جموں و کشمیر نے ملا ئشیا کی عالمی ٹیکنالوجی کنسورشیم سلورلیک کے ساتھ گزشتہ روز معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم چو دھری انوار الحق نے کہا کہ BAJK اور سلورلیک کے درمیان معاہدہ محض ایک ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن نہیں ہے بلکہ یہ ہماری معیشت کے لیے ایک انقلابی تبدیلی ہے ۔ چیئر مین بینک عبد الماجد خان نے کہا یہ اقدام BAJK کو معیاری ، جدید اور شیڈولڈ بینک کے درجے ، معاشی طور بااختیار بنانے اور بینک کو ڈیجیٹل دور میں داخل کرانے کے لئے اہم قدم ہے ۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے کہا کہ بینک کو جدید بنانے سے خطے میں مالیاتی خدمات کو بینک کا عملہ نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ بینک کے صدر اور سی ای او شاہد میر نے کہا کہ یہ بینک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے ۔ ڈیوڈ لم سی ای او سلورلیک نے کہا کہ سلورلیک BAJK کو محفوظ بینکنگ حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔کور بینکنگ سسٹم کو مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ اگلے 24 ماہ کے اندر BAJK کی تمام شاخوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں