ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس، ڈینگی صورتحال کا جا ئزہ

  ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت  اجلاس، ڈینگی صورتحال کا جا ئزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایاگیا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 6 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ سال 70 جبکہ اس سال 40 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ دس روز کے دوران مجموعی طور پر 333 لاروا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈی سی نے ہدایت کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں یقینی بنائیں۔  ڈینگی کے خاتمہ کیلئے شہر اور دیہات میں سپرے کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں