اسلام آباد میں ڈینگی پھیلائو کا خطرہ،الرٹ جاری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے مراسلہ میں شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حالیہ بارشوں و مرطوب موسم کے باعث وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو کا خطرہ ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صاف پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور جراثیم و کیڑے مار سپرے کیا جائے۔ شہری اپنے گھروں اور باہر پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں، غروب آفتاب اور فجر کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلیں، مکمل آستین والے کپڑے پہنیں۔