راولپنڈی میں عوام پاکستان پا رٹی پذیرائی حاصل کرنے میں ناکام
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) عوام پاکستان پارٹی کو قائم ہوئے ایک سال ہوگیا تاہم شاہد خاقان عباسی کو ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی وہ پذیرائی نہ مل سکی جس کی وہ توقع کر رہے تھے۔
راولپنڈی میں عوام پاکستان پارٹی ایک علاقہ تک محدود ہو کر رہ گئی، سابق ایم پی اے سرفراز افضل کے علاوہ کوئی نامور شخصیت ابھی تک پارٹی میں شامل نہیں ہوئی۔ سرفراز افضل کی پارٹی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کی وجہ سے پارٹی راولپنڈی میں غیر فعال ہو کر رہ گئی، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے خواہش مند پی پی 17سے چودھری انعام ظفر ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے تاہم انہوں نے پارٹی کو ایک علاقہ تک محدود کر رکھا ہے۔ مری روڈ پر آفس موجود ہونے کے باوجود دفتر بند ہی رہتا ہے، انہیں راولپنڈی میں ضلع ،سٹی اور تحصیل سطح تک تنظیم سازی کیلئے عہدیدار ہی نہ مل سکے۔