نیشنل سکلز یونیورسٹی میں ہنر واک، وزیر مملکت تعلیم کی شرکت

نیشنل سکلز یونیورسٹی میں ہنر  واک، وزیر مملکت تعلیم کی شرکت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد نے نوجوانوں کے عالمی یومِ مہارت کی مناسبت سے ہنر واک کا اہتمام کیا جس میں مہمان خصوصی وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے بھی شرکت کی۔

وجیہہ قمر نے تقریب سے خطاب میں کہا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کے نوجوانوں کو ان جدید ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کریں تاکہ وہ مستقبل کی قیادت کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے نیشنل سکلز یونیورسٹی کی ان کوششوں کو سراہا جن کے ذریعے ڈیجیٹل مہارتیں نچلی سطح تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں