غزہ میں فلسطینیوں پر امدادی مراکز میں فائرنگ انسانیت سوز جرم:شیری رحمان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے غزہ میں امدادی مراکز پر فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا۔۔۔
امدادی مراکز پر فلسطینیوں پر فائرنگ انسانیت سوز جرم ہے، امداد کیلئے جمع ہونے والے بچوں پر بمباری عالمی ضمیر کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہیومنیٹیرین زون میں فائرنگ ناقابلِ معافی جرم ہے، رفح کے کیمپوں میں جبری منتقلی نسل کشی کا تسلسل ہے۔