دوران بارش آ ئی جی اسلام آباد ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) بارش میں شہریوں کی خدمت کیلئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے۔
شہر میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے سیف سٹی سے نگرانی کی جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس کے تمام یونٹس، ڈولفن رسپانس یونٹ، ابابیل سکواڈ شہریوں کی مدد کیلئے موجود رہے۔ گاڑی و موٹرسائیکل خراب ہونے کی صورت میں مکینک آن وہیل، ٹریفک ہیلپ یونٹ بھی سڑکوں پر موجود رہا۔ اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔