ڈکیتی کرکے فرار ہونیوالوں کی فائرنگ میں 1ساتھی ہلاک
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں رات گئے شہری سے واردات کر کے فرار ہوتے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔۔۔
جبکہ دو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت ثمین کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ڈاکو نے کچھ روز قبل صدر بیرونی کے علاقہ میں دوران واردات 16سالہ حافظ قرآن طالب علم کو قتل کر دیا تھا، صدر بیرونی پولیس نے شہری سے ڈکیتی کی اطلاع پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، ہلاک ڈاکو کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی تلاش کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔