اوپن یونیورسٹی میں ننھے سائنسدانوں کا پانچ روزہ کیمپ سج گیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اوپن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ننھے سائنسدانوں کا پانچ روزہ کیمپ سج گیا جس کا بنیادی مقصد نئی نسل میں سائنسی سوچ، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔۔۔
کیمپ کا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف سائنس ایجوکیشن نے پاکستان سائنس کلب اور ایکو سائنس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا۔ کیمپ میں بچوں کو دو عمرانی گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن مین 7تا 9سال اور 10تا 15سال کے بچے شامل ہیں، بچے جوش و خروش سے مختلف سائنسی تجربات، ماڈل سازی، تحقیقاتی منصوبوں اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔