متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے الرٹ رہیں ، کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا متوقع بارشی سپیل کے پیش نظر تمام محکمے الرٹ رہیں۔۔۔
کنٹرول رومز میں سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے ، کنٹرول رومز سیزن ختم ہونے تک فعال رکھے جا ئیں ۔ زخمی اور جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین میں حکومتی امداد کے چیکس کی تقسیم ایک دن کے اندر اندر یقینی بنائیں۔