چینی کی مقررہ قیمتوں پر فرو خت یقینی بنائی جا ئے ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر

چینی کی مقررہ قیمتوں پر فرو خت یقینی بنائی جا ئے ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ چینی کی مقررہ قیمتوں پر فرو خت یقینی بنائی جا ئے۔۔

 ،مقررہ نرخوں سے زائد وصولی پر دکانداروں کیخلاف کارروا ئی کی جا ئے ۔ مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر چینی کی دستیابی، قیمت اور معیار کا جائزہ لیا جائے ۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران 1,99,500 روپے جرمانہ کیا گیا ، 10 افراد گرفتار اور دو پوائنٹس سیل کیے گئے ۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ایک اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ چینی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لئے ضلع بھر میں کارروا ئیاں تیز کی جا ئیں ۔ اجلاس میں اے سی سٹی، اے سی صدر اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چینی کی مقررہ نرخوں پر فرو خت یقینی بنا ئی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں