ڈیجیٹل تبدیلی:انٹرلوپ لمیٹڈ کا SAP Ariba کے ساتھ معاہدہ

ڈیجیٹل تبدیلی:انٹرلوپ لمیٹڈ کا  SAP Ariba کے ساتھ معاہدہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان کے نمایاں گارمنٹس برآمد کنندگان اور دنیا کے سب سے بڑے مربوط ٹیکسٹائل مینوفیکچررز میں سے ایک، انٹرلوپ لمیٹڈ نے۔۔۔

 اپنی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور لاگت کو کم کرنے کے لیے SAP Ariba Source-to-Contract کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام، جسے پراجیکٹ نارتھ سٹار کا نام دیا گیا ہے، انٹرلوپ کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کا حصہ ہے، یہ پلیٹ فارم سٹریٹجک سورسنگ، سپلائر مینجمنٹ، اور کنٹریکٹ لائف سائیکل مینجمنٹ جیسی جامع صلاحیتیں فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں