اسلام آباد گرلز کالج سیکٹرF-6 میں پیڈل ٹینس کورٹ کا افتتاح

 اسلام آباد گرلز کالج سیکٹرF-6 میں پیڈل ٹینس کورٹ کا افتتاح

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا ا ﷲ نے اسلام آباد گرلز کالج ایف سکس میں پیڈل ٹینس کورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل اور جسمانی سرگرمیاں ہمیشہ سے مکمل تعلیم کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد گرلز کالج سیکٹر F6 میں پیڈل  ٹینس کورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں فرح ناز اکبر، پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم اور وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، کالج کی پرنسپل، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رانا ثنا اﷲ نے کہا یہ سہولت محض ایک کھیل کا میدان نہیں بلکہ یہ ایک opportunity، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہم سازگار ماحول بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ہمارے مستقبل کے منصوبوں میں مزید 5نئے پیڈل کورٹس، 5جدید فٹسال گراؤنڈز، 100مکمل سپورٹس کٹس، 20,000ٹریک سوٹس اور 350 سپورٹس بائیکس کی تقسیم شامل ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت ہمارے نوجوانوں، بالخصوص ہماری بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں