پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمات تحلیل،انٹراپارٹی الیکشن کا ا علان

پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمات تحلیل،انٹراپارٹی الیکشن کا ا علان

سنٹرل پنجاب 10نومبر،کراچی، اسلام آباد ریجن کیلئے پولنگ11نومبر کو ہو گی

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان عوامی تحریک نے اپنی مرکزی،صوبائی اور زونل تنظیمات تحلیل کر دی ہیں۔پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 14اکتوبرہے جبکہ امیدواروں کی حتمی لسٹ کا اجرا یکم نومبر کو کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں مرکزی،سنٹرل پنجاب اور لاہور کے عہدیداران کے لئے انتخابات10نومبر،کراچی اور اسلام آباد ریجن کے لئے پولنگ11 نومبر کو ہو گی۔ہزارہ ریجن کے لئے پولنگ12 نومبر، صوبہ بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب ریجن کے لئے پولنگ13 نومبر کو ہو گی۔گلگت بلتستان ریجن کے لئے پولنگ14 نومبر، اندرون سندھ ریجن کے لئے پولنگ15 نومبر کو ہو گی اور آخری مرحلے میں شمالی پنجاب ریجن کے لئے پولنگ16نومبر کو ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں