اسلام آباد اور وانا کے واقعات دشمنوں کی مذموم کارروائی ،علامہ حسین مقدسی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ سید حسین مقدسی نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گرد حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے ازلی دشمنوں کی مذموم کارروائی کا تسلسل قرار دیا ہے ۔
انہوں نے دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے فیصلہ کن آپریشن کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔