جاز کی 9ماہ میں 37ارب سے زائد کی سرمایہ کاری

جاز کی 9ماہ میں 37ارب  سے زائد کی سرمایہ کاری

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان کے صفِ اول کے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے 2025کے ابتدائی نو مہینوں میں 37ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔۔۔

، جس کا مقصد نیٹ ورک کی توسیع، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بہتری اور صارفین کو جدید سہولیات فراہم کرنا تھا۔ تیسری سہ ماہی میں جاز کی مجموعی آمدن میں 14.6فیصدسالانہ اضافہ ہوا۔ سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ یہ نتائج ہماری طویل المدتی حکمتِ عملی اور ڈیجیٹل معیشت میں حقیقی قدر پیدا کرنے کے عزم کا ثبوت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں