مردان:مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد زخمی

مردان:مختلف ٹریفک  حادثات میں 7 افراد زخمی

مردان (نمائندہ دنیا) مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 7افراد زخمی ہوگئے۔ ڈاگئی سٹاپ پر ڈاٹسن کی ٹکر سے چنگچی میں سوار خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوئے۔۔۔

 شیرگڑھ فلور مل کے قریب چنگچی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک شخص زخمی ہوا، رستم چارگلی میں موٹرسائیکل اور چنگچی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ گڑیالہ روڈ ہوسئی میں موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد زخمی ہوئے، جلالہ بری شاہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہو گیا، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں