پولیس ملازمین کے مسائل حل کرنیکا حکم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر اور ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد جواد طارق نے اردل روم کا انعقاد کیا، انہوں نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا حکم دیا۔
جس میں افسران و جوانوں نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل پیش کیے۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس ملازمین کے مسائل حل کرنے اور سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔