تاجران کمرشل مارکیٹ کے زیر اہتمام یومِ شہدا آج منایا جائیگا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے زیر اہتمام یومِ شہدا آج پیر کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔
عہدیداروں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے ان عظیم ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں ،انجمن تاجران نے اس موقع پر تمام دکانداروں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اتحاد، نظم و ضبط اور ملک دوستی کے جذبے کو فروغ دیں۔