بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس، کرسمس انتظامات کا جائزہ لیا

بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا  اجلاس، کرسمس انتظامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کرسمس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق کی صدارت میں ڈی سی آفس میں ہوا۔

 کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، لائٹنگ، بجلی کی فراہمی اور مسیحی برادری کی مذہبی سرگرمیوں کیلئے ضروری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے بتایا کہ گرجا گھروں اور اہم مقامات پر خصوصی سکیورٹی تعینات، گشت میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹریفک پولیس نے کرسمس کے دوران رش والے مقامات پر خصوصی پلان پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں