ٹیوٹا کے زیرانتظام جاب فیئر، ہزاروں طلبہ کی شرکت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ٹیوٹا پنجاب کے زیرانتظام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فاروقِ اعظم روڈ میں جاب فیئر 2025کا انعقاد کیا۔
مختلف ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں میل طلبا اور پاس آؤٹس نے ایونٹ میں شرکت کی اور روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھایا۔ جاب فیئر میں 50معروف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے سٹالز لگائے، جہاں نوجوانوں کو مختلف ٹریڈز میں موقع پر انٹرویوز، رجسٹریشن، سکریننگ اور ہائرنگ کے مراحل فراہم کیے گئے۔