طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے  والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) جوڈیشل مجسٹریٹ مرتضیٰ خان نے دس سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی درندگی کے گرفتار ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمارنڈ منظور کر لیا۔

 گرفتار افغان مہاجر تاجر ریحان کو تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم نے کلاتھ مارکیٹ میں سیل کے کپڑے خریدنے کیلئے آنے والی دس سالہ بچی کے ساتھ اندر لے جاکر جنسی درندگی کرنے کی کوشش کی، بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں