آوارہ کتوں کی تلفی کا عمل جاری
حویلی لکھا (نامہ نگار)چیف آفیسر حویلی لکھا سعدالزمان ڈوگہ کی ہدایت پر شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں وقار احمد، انفورسمنٹ انسپکٹر کی نگرانی میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا عمل جاری ہے ۔
انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی شہریوں کے تحفظ اور عوامی شکایات کے پیشِ نظر عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے آوارہ کتوں کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے ۔ متعلقہ عملہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر رہا ہے ۔