شاٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر خاکستر

 شاٹ سرکٹ سے گھر میں  آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر خاکستر

حویلی لکھا، دیپالپور (نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) حویلی لکھا کی سیکرٹری والی آبادی کے ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم آگ کی شدت کے باعث گھریلو سامان، فرنیچر اور دیگر قیمتی اشیاء مکمل طور پر جل گئیں۔خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں