روات ، فائرنگ سے شادی شدہ خاتون جاں بحق ،سی پی او کا نوٹس
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے علاقے روات میں شادی شدہ خاتون کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لے لیا ہے ۔
سی پی او کی ہدایت پر ایس پی صدر انعم شیر فوری طور پر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ذاتی رنجش کی بنیاد پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شادی شدہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ان کے شوہر شدید زخمی ہو گئے ۔