وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے ای ٹیگ نظام ناگزیر قرار

وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے ای ٹیگ نظام ناگزیر قرار

ای ٹیگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال، 95ہزار 369گاڑیاں سسٹم سے منسلک شہر کے تمام اہم انٹری پوائنٹس،مختلف ناکہ جات پر ای ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کو محفوظ شہر بنانے کیلئے ای ٹیگ نظام کو ناگزیر قرار دے دیا گیا ہے، شہر بھر میں قائم 16ای ٹیگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 14نومبر سے اب تک مجموعی طور پر 95ہزار 369گاڑیوں کو ای ٹیگ سسٹم لگایا جاچکا ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہی 1ہزار 235گاڑیوں پر ای ٹیگ سٹیکرز لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے بتایا کہ ای ٹیگ کے عمل کو مزید تیز کرنے کیلئے پوائنٹس کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔ شہر کے تمام اہم انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکہ جات پر ای ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور جیسے ہی یہ ریڈرز مکمل طور پر فعال ہوں گے ، بغیر ٹیگ گاڑیوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں