وزیر داخلہ کاایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ، تربیتی پروگرام کا جائزہ

وزیر داخلہ کاایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ، تربیتی پروگرام کا جائزہ

ایلیٹ سکول فورسزکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتا رہیگا،محسن نقوی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے ہفتے کے روز دارالحکومت میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے جاری تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا اور مختلف کورسز کی کارکردگی کا معائنہ کیا جن میں کیپٹل ایلیٹ ٹریننگ کورس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کورس شامل ہیں۔دورے کے دوران وزرا نے مشقیں اور دیگر جسمانی تربیتی ڈرلز کا معائنہ کیا اور ٹرینیز کی تیاری اور فٹنس کی سطح کا مشاہدہ کیا۔محسن نقوی نے ٹریننگ سینٹر کے ترقیاتی اور پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا اور دستیاب تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ نے ایلیٹ ٹریننگ سینٹر کے افسران اور انسٹرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی، محسن نقوی نے کہا کہ ایلیٹ ٹریننگ سکول سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں