پولیس فورس کی آپریشنل استعداد بڑھائیں گے،آئی جی
جدید گاڑیوں، اسلحہ اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پولیس فورس کی آپریشنل استعداد میں بہتری، انتظامی امور کی اصلاح اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ آئی جی نے پولیس فورس کی کارکردگی اور انتظامی امور میں بہتری کیلئے متعدد اہم اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام افسران کو پولیس کے آپریشنل معیار کو مزید بلند کرنے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور دستیاب وسائل کی مؤثر فراہمی کے حوالے سے واضح ہدایات دیں۔ پولیس فورس کی آپریشنل استعداد میں اضافے کیلئے جدید گاڑیوں، اسلحے اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولیس افسران اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچ سکیں۔ آئی سینئر پولیس افسران کو ہیڈکوارٹرز کے انتظامی امور میں بہتری لانے کیلئے بھی ہدایات دیں۔