سردار فرحان اعظم نے حلقہ 3کھائی گلہ سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دیدی
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار فرحان اعظم نے حلقہ ایل اے 20 پونچھ 3کھائی گلہ سے پارٹی ٹکٹ کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں درخواست دیدی۔۔۔
اس موقع پر ن لیگ کے مرکزی رہنماء بھی موجود تھے ، فرحان اعظم نے کہا کہ حلقہ تین میں ن لیگ کی جڑیں مضبوط ہیں ،آمدہ الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ، آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا سفر شروع کیا جائیگا ، قیادت جس پر بھی اعتماد کرے گی ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور بھرپور مہم چلائیں گے ۔