مریضوں میں اضافہ ،نیشنل سکیورٹی ایشو بن جائے گا، وزیر صحت

مریضوں میں اضافہ ،نیشنل سکیورٹی ایشو بن جائے گا، وزیر صحت

عوام کا ریلہ ہسپتالوں میں آ اور جارہا ہے ،مہنگے ہسپتالوں میں بھی چار چار گھنٹے رش پوری دنیا سے پولیو ختم ہوگیا لیکن پاکستان اور افغانستا ن میں ختم نہ ہوا ، مصطفی کمال

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارا نظام مریضوں کی فیکٹری بن گیا ہے ، عوام کا ریلہ ہسپتالوں میں آرہا ہے اور واپس جارہا ہے ،ملک کے کسی مہنگے سے مہنگے ہسپتال میں بھی چارچار گھنٹے ہجوم رہتا ہے ،ہسپتال بناتے جارہے ہیں،وہ کم پڑ رہے ہیں ، صورتحال یہ رہی تو یہ نیشنل سکیورٹی ایشو بن جائے گا، ہم اس تباہی کو نہیں روک سکتے ہیں، کورونا میں جن ممالک مین معیشت ڈوبی ابھی تک نہیں سنبھل پائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے گاوی کی جانب سے پاکستان کو ایمبولینس گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ بیماریوں سے بچنے کے ٹیکے لگانا بھی ہیلتھ کئیر میں آتا ہے ،حکومت پاکستان 13 ٹیکے مفت فراہم کررہی ہے ، پوری دنیا سے پولیو ختم ہوگیا مگر آج بھی افغانستان اور پاکستان میں پولیو موجود ہے ،عالمی پارٹنر کی طرف سے تعاون پر ہم عالمی ادارہ صحت،گاوی جیسے اداروں کے مشکور ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں