راولپنڈی ‘کار سواروں کی پولیس پر فائرنگ ‘ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پولیس نے کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی ،مسروقہ کار ،اسلحہ برآمد دھمیال میں ملزموں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، ملزم گرفتار ،دو فرار ،اسلحہ پکڑا گیا
راولپنڈی(خبر نگار )نیوٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے 2 کار سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک زخمی ملزم گرفتار، 1 فرار، مسروقہ کار اور اسلحہ برآمد، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے ، فائرنگ کے دوران ایک فائر کانسٹیبل عمیر کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے ، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 2 ماہ قبل تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سے چرائی گئی کار برآمد ہوئی،ملزم قبل ازیں جڑواں شہروں میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ بھی ہے ،شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، پولیس نے کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ،اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے ، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ جاری ہے ، زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ادھر تھانہ دھمیال کے علاقہ میں رات گئے 3 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، زخمی ملزم گرفتار، 2 فرار،اسلحہ برآمد، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی، ملزم سے قبل ازیں بچی سے چھینی گئی بالیاں برآمد کی جا چکی ہیں ملزم قبل ازیں چوری و اغواء کے مقدمہ میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ بھی ہے ۔