مسافر کوچ الٹنے سے خواتین سمیت 4افراد زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ دو مسافر بسوں کی درمیان ریس لگانے کے دوران پیش آیا جس کگ نتیجے میں ایک بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی تاہم متاثرہ بس کو ہیوی کرین کی مدد سے ہٹا کر متعلقہ ٹریفک پولیس چوکی منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔