قائدین کی گرفتاری کیخلا ف ایپکا راولپنڈی کی قلم چھوڑ ہڑتال
وزرا کی طرح مراعات نہیں حق مانگتے ہیں ،مذاکرات ،قائدین رہا کئے جائیں ،مقررین
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن( ایپکا )نے ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی مرکزی صدر خالد جاوید سنگھیڑاکی کال پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین کی گرفتاری کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کی۔ راولپنڈی میں ڈویژنل صدر چوہدری مبشراحمد ، ایپکا محکمہ تعلیم کے صدر راجہ أفتاب کی قیادت میں محکمہ تعلیم کے دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال اور مذمتی اجتماع کئے ۔ چوہدری مبشر نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان ملازمین کے مطالبات منظور کر کے گرفتار قائدین کو رہا کرے ۔ ہم حق مانگ رہے ہیں اعلیٰ حکومتی وزراء یا بیورکریسی کی طرح بے انتہاء مراعات نہیں ،مذاکرات کے ذریعے معاملات کو یکسو کیا جائے ۔