صہیب بھرتھ کا دورہ مری ، ٹریفک روانی ،سیاحوںکیلئے سہولیات کا جائزہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے۔۔
مری کی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مری کا دورہ کیا اور رات بھر شہر کے مختلف علاقوں، شاہراہوں اور سیاحتی مقامات کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے شدید برف باری کے پیش نظر کیے گئے انتظامات، ٹریفک کی روانی، سیاحوں کی سہولیات اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔