بھارت کو شکست سے گرین پاسپورٹ کی عزت بڑھی ،فیصل کنڈی

  بھارت کو شکست سے گرین پاسپورٹ کی عزت بڑھی ،فیصل کنڈی

نوجوانوں کو حقوق ہم دینگے ، آ ئندہ پختونخوا کا وزیر اعلیٰ جیالا ہو گا ، ورکرزکنونشن سے خطابگورنر سے سیکر ٹری جنرل ہلال احمر پنجاب کی ملاقات ،متاثرین تیراہ کیلئے امدادی سامان دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں نوجوانوں کو حقوق ہم دیں گے ،آئندہ جیالا وزیر اعلیٰ ہو گا۔ درگئی مالاکنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے ، 13 سالہ حکومت نے صوبے کو برباد کیا، ایک بھی سٹیڈیم نہیں بنایا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دکھائے کہاں گھر، ڈیم اور دیگر منصوبے شروع ہوئے ۔ پاک فوج نے ہندوستان کو تاریخی شکست دی جس کے بعد گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا۔ پختونخواکی یونیورسٹیوں میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم ہونا چاہئیں ، پنجاب حکومت صوبے کو آٹے کے بحران سے نکالے ۔ علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گل پلازہ واقعہ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ،سیاسی جماعتوں میں بعض عناصر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔دریں اثنا گورنرخیبرپختونخوا سے انجمن ہلال احمر پنجاب کے سیکرٹری جنرل محبوب قادر شاہ نے ملاقات کی ،اس موقع پر انہوں نے وادی تیراہ و کرم کے متاثرین کیلئے امدادی سامان حوا لے کیا جس میں آٹا، چاول، چینی، گھی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاکے 500 پیکٹ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں