امریکہ ایران پر حملے سے کترا رہا ہے، شیعہ علما کونسل

امریکہ ایران پر حملے سے کترا رہا ہے، شیعہ علما کونسل

اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شبیر میثمی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال پر کہا ہے کہ۔۔۔

 ایرانی عوام کا اپنے خدا پر کامل توکل اور مکتبِ اہلبیتؑ سے وابستگی ہی وہ اصل طاقت ہے جس کے باعث امریکہ اپنے جدید ترین اسلحے کے باوجود ایران پر حملہ کرنے سے کترا رہا ہے ۔ امام خمینیؒ کی قیادت میں بھی امریکہ کو شکست ہوئی اور شاہِ ایران کو فرار ہونا پڑا۔ آج ایران سے ظالمانہ پابندیاں ختم کر دی جائیں تو ایران اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دنیا کی ایک بڑی سپر پاور بن سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں