ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان ،منتخب کاشتکاروں میں سبسڈی کیلئے لیٹرز تقسیم

 ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان ،منتخب  کاشتکاروں میں سبسڈی کیلئے لیٹرز تقسیم

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب کے خطہ پوٹھوہار کے لیے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ادرک کی کاشت کے فروغ کے پروگرام کے تحت منتخب کاشتکاروں میں سبسڈی کی فراہمی کے لیے الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد ۔

 مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل زراعت تحقیق پنجاب ڈاکٹر ساجد الرحمٰن تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خطہ پوٹھوہار کے لیے 7ارب روپے کا ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان متعارف کروایا ہے ۔ پروگرام کے تحت تین سالوں میں 100 ایکڑ پر ادرک کی کاشت کے فروغ کے لیے سبسڈی دی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں