مری،کوٹلی ستیاں میں فصلوں کو محفوظ بنانے کیلئے باڑ سکیم کا اعلان
مری(نمائندہ دنیا) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطۂ پوٹھوہار میں زرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے ویژن کے تحت محکمہ زراعت پنجاب نے مری اور کوٹلی ستیاں میں زرعی فصلوں کو جنگلی جانوروں سے محفوظ بنانے کے لیے جالی دار باڑ کی تنصیب کی خصوصی سکیم کا اعلان کر دیا ہے۔
سکیم شعبۂ تحفظِ اراضیات کے تحت متعارف کروائی گئی ہے ،حکومتِ پنجاب کی جانب سے منصوبے کی لاگت کا 70 فیصد بطور سبسڈی فراہم کیا جائے گا جبکہ 30 فیصد رقم کاشتکار ادا کریں گے ۔