پولیس کا ایکشن ، ہزاروں پتنگیں تلف

پولیس کا ایکشن ، ہزاروں پتنگیں تلف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آ باد پولیس نے ضلع بھر میں کر یک ڈاؤن کرتے ہوئے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے قبضہ سے برآمد ہو نے والی ہزاروں پتنگیں اور خطر نا ک ڈوریں تلف کر دیں۔

 آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات اور قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کریں۔،اس خطرناک کھیل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لئے معذور یا مو ت کا شکار ہوسکتاہے ، اسلام آبا د پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا،پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں