جھگڑے میں فائرنگ کرنے والے تین نامزد ملزمان گرفتار

جھگڑے میں فائرنگ کرنے والے تین نامزد ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیر شاہ میں آپسی جھگڑے کے دوران اسلحے کا آزادانہ استعمال کرنے والے تین نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کی تصدیق ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ نے کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شیر شاہ کے علاقے میں ملزمان نے شہری نظام رضا پر فائرنگ کی تھی، تاہم خوش قسمتی سے نظام رضا فائرنگ کے واقعے میں اتفاقیہ طور پر محفوظ رہا۔ واقعے کے بعد تھانہ شیر شاہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان احمد نیاز، کاشف اور زین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں