عوامی تحریک کے وفد کی علامہ بشارت امامی سے ملاقات ،سانحہ اسلام آباد پر تعزیت کی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے وفد نے قاضی شفیق اور غلام علی خان کی قیادت میں امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ کے سربراہ ممتازشیعہ رہنما علامہ بشارت امامی سے ملاقات کی۔۔۔
اور سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور اظہار یکجہتی کیا ۔وفد نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔